ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ہوناور : اپسرکونڈ ہ میں شادی کے لئے پہنچے 2نوجوان ڈوب کر ہلاک

ہوناور : اپسرکونڈ ہ میں شادی کے لئے پہنچے 2نوجوان ڈوب کر ہلاک

Mon, 10 Jul 2017 20:38:25    S.O. News Service

بھٹکل 10/جولائی (ایس اؤنیوز) بھٹکل سے قریب 30 کلو میٹر دور ہوناور تعلقہ کے منکی کے قریب آپسر کونڈا سمندر میں ڈوب کر دو نوجوان لاپتہ ہوگئے ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق گنگاوتی اور بنگلورو سے شادی کی تقریب میں شریک ہونے کے لئے ہوناور تعلقہ کے اڈگونجی پہنچے 16دوست آج شام کو سمندر میں نہانے کے لئے نکلے تھے، سمندر میں نہانے کے دوران اچانک دو نوجوان اونچی اُٹھتی لہر میں پھنس گئے اور وہیں غرقاب ہوکر لاپتہ ہوگئے۔ ان کی شناخت  جینت جوشی (23)اور نائویش (22) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

منکی پولس تھانے میں معاملہ درج کیا گیاہے ،جانچ جاری ہے

WhatsApp_Image_2017-07-10_at_7_52_15_PM.jpeg


Share: